آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان ٹیم کی ایک درجہ ترقی

دبئی (نیوزڈیسک)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی۔

پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔

ویسٹ انڈیز پانچویں، بنگلادیش اور سری لنکا مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

مزیدپڑھیں:صدرآصف زرداری کو وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش

ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اپ ڈیٹ پوائنٹس ٹیبل سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بعد جاری کیا گیا۔

ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 328 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔