9 مئی کیس میں پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد کی ضمانت منظور

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعہ کو پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کو گلبرگ کے علاقے میں پولیس کی گاڑیوں کو جلانے سے متعلق کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

مزیدپڑھیں:9 مئی کیس میں پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد کی ضمانت منظور

اسپیشل پراسیکیوٹر منصور بخاری نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو ریاست کے خلاف لوگوں کو اکسانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

یاسمین راشد کو 9 مئی کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی بدعنوانی کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے ہنگاموں کے دوران لاہور کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر حملے سمیت مختلف مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے۔