بانی تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے، ویڈیوز وائرل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)8 فروری کے الیکشن کے بعد آج 29 مارچ کوپاکستانی تاریخ کی 16 اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف لیا ، قومی اسمبلی میں ہنگامہ خیزی جاری رہی ۔ پی ٹی آئی کے رہنما بھی پہنچ گئے ۔

علی محمد خان اور افضل مروت کی عمران خان کے ماسک پہن کر اسمبلی میں آمد، جبکہ عمرایوب خان اسمبلی میں عمران خان کی تصویر لہرا دی۔ دوسری جانب نوازشریف کی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کی شدید نعرے بازی ، سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ، سوشل میڈیا پر وائرتصاویر اور ویڈیوز پر صارفین کے تبصرے جاری ۔

صحافی خرم اقبال نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کے اسپیکر ڈائس کے سامنے عمران خان کی تصاویر اٹھا کر چور آیا، چور آیا کے نعرےلگا رہے ہیں ۔

فیصل خان نے لکھا کہ علی محمد خان اور شیر افضل مروت کی عمران خان کا ماسک پہنےاسمبلی میں طاقتوروں کو ڈراتے ہوئے۔


وقاص امجد نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عمران خان کا بینر پکڑے ہوئے ہیں انہوں نے لکھا کہ ہم نہ باز آئیں گے محبت سے، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے دستخط کرتے ہی عمران خان کی تصویر لہرا دی۔


ایک صارف نے لکھا کہ کہا جاتا تھا کہ عمران خان کا نام لینے والا کوئی نہیں ہو گا اور ان کی پارٹی کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا لیکن جس کے ساتھ اللہ ہو آپ اس کو نہیں مٹا سکتے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ عمران خان تو ہوگا۔ سابق وزیرِ اعظم عمران خان سمیت دیگر سینیئر پارٹی رہنمااس وقت جیل میں ہیں اور ان کے جیل جانے کے بعد قیادت بحران کا شکار ہے۔