وفاق، حکومتی عہدے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےاہم نام سامنےآگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاق میں حکومتی عہدوں کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم نام سامنے آگئے،ن لیگ کے سردار ایاز صادق سپیکر کے منصب کے مضبوط امیدوار ، ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی میں شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کے ناموں پر غور،چیئرمین سینٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوارجبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ ن لیگ
مزید پڑھیں :مخصو ص نشستو ں پر دوسری جماعتوں نے ہمارا حصہ مانگ لیا، بیر سٹر علی ظفر

سے ہوگا،اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ،خواجہ آصف کو وزارت دفاع،احسن اقبال کو وزارت داخلہ،عطاتارڑ کو وزارت اطلاعات دیئے جانے کاامکان،بلوچستان اسمبلی کے سپیکر کیلئے چیئرمین سینٹ صادق سجرانی مضبوط امیدوار،چیف منسٹر بلوچستان کیلئے سرفراز بگٹی اور ثنا اللہ زہری کے ناموں پرغور،گورنر پنجاب
مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں کے بغیر قومی اسمبلی اجلاس غیر قانونی ہے، بیرسٹر گوہر

کیلئے قمر زمان کائرہ مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے،ادھر دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی میں وزارتوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آنے لگے،پارٹی کے چند ارکان کی نواز شریف اور آصف علی زرداری سے ملاقاتیں، بی اے پی نے مرکز اور صوبے میں اہم عہدے مانگ لئے،من پسند ارکان کے نام دینے پر پارٹی میں اختلافات،کامیاب اراکین نے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا