مخصوص نشستوں کے بغیر قومی اسمبلی اجلاس غیر قانونی ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )مخصوص نشستوں کے بغیر قومی اسمبلی اجلاس غیر قانونی ، عوام نے مینڈیٹ دیا، الیکشن کمیشن بہتر فیصلہ کرے،پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہرکی میڈیا سے گفتگو کہا، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 86آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،

مزید پڑھیں :مریم نواز نے 800,000 اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

ٹوٹل 227 سیٹیں بنتی ہیں ، اس تنا سب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 7اور اقلیتوں کی 10نشستیں بنتی ہیں ،سندھ میں 9 ایم این ا یزنے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا ، پنجاب میں 107ایم پی اے کے پی میں 9،بلوچستان میں 7،کے پی میں 90ارکان صوبائی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا،

مزید پڑھیں :صدارتی اختیارات کے ذریعے سزائوں کی معافی کسی صورت قبول نہیں، عمران خان کا صدر کو پیغام

خصوصی نشستوں کا معاملہ حل ہونے تک کسی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکتا ،ہمارے آئینی حقوق کا تحفظ نہیں کیاگیا، صاحبزادہ حامد رضا بولے بنارسی ٹھگ اپنا حصہ لینے آئے تھے،ہم پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی ہیں،الیکشن کمیشن حقائق کے مطابق فیصلہ کرے گا،، شیر افضل مروت کا کہنا ہے مخصوص نشستیں نہ ملنے پر ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے،لیکن انصاف کی زیادہ توقع نہیں