مریم نواز نے 800,000 اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

لاہور ( اے بی این نیوز     )منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 800,000 اسلحہ لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں،انہوں نے یہ ہدایات ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔لائسنس معطل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صرف عدالتیں ہی نئے اسلحہ لائسنس جاری کریں گی۔
مزید پڑھیں :پنجاب کی 16 رکنی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل، اہم نام سامنے آگئے

تاہم ترجمان پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں اسلحہ لائسنس معطل نہیں کیے جا رہے ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔مزید برآں، مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں گلیوں کی مرمت کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیں :نصاب سے پاکستان سٹیڈیز ختم کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا،نگران وزیراطلاعات

ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ کے اراکین پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) سے ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کی فراہمی کا منصوبہ بھی طلب کیا۔انہوں نے اراکین پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کے لیے تحریری مطالبہ کریں

مزید پڑھیں :پاکستانی برآمدات، امریکہ ، چین ، برطانیہ سرفہرست ممالک میں شامل

اور شہروں اور دیہات کی چھوٹی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے لیے فوری منصوبہ بندی کی بھی درخواست کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ہر حلقے کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ماڈل حلقہ بنانا چاہتے ہیں۔