اہم خبریں

پاکستانی مسافرکو ایمریٹس ائیرلائن میں سیٹ کیساتھ باندھ دیا گیا

ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے اسلام آباد آنے والی ایمریٹس ائیرلائن کی ایک پرواز میں مشتعل مسافر نے فضائی میزبان کو سر سے ٹکر ماردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، فضائی عملے نے مشتعل مسافر کو قابو میں کرکے بند کردیا۔

مذکورہ مسافر مبینہ طور پر نشے میں تھا اور اتوار کی رات پاکستان جانے والے ایمریٹس جیٹ کے بزنس کلاس سیکشن میں مشتعل ہوگیا، جس پر پرواز EK614 کے کیبن کریو نے اسے روکنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسے روکنے کی کوشش میں نیچے گرادیا گیا اور روکے جانے سے پہلے اس نے ایک مرد فضائی میزبان کو سر سے ٹکر بھی ماری۔

مزیدپڑھیں:غزہ جنگ کیخلاف فلسطینی وزیر اعظم حکومت سمیت مستعفی

اس کے بعد کلپ میں ایک ایئر ہوسٹس کو دکھایا گیا جو ہنگامی سیاہ کیبل تھامے بھاگتی ہوئی آتی ہے، یہ کیبل جہاز پر رکھا جاتا ہے تاکہ بے قابو مسافروں کو قابو کیا جاسکے۔

مذکورہ مسافر کے بارے میں بتایا گیا کہ اسے پیر 26 فروری کو اسلام آباد میں مقامی وقت کے مطابق 1:20 بجے کے قریب لینڈ کرنے تک سیٹ پر باندھے رکھا گیا۔

متعلقہ خبریں