Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پنجاب سے مزید 6 آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

لاہور ( اے بی این نیوز    )پنجاب سے مزید 6 آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، انہوں نے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ن لیگ میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں میں پی پی 132 ننکانہ سے

مزید پڑھیں :کنور دلشاد نے آزاد امیدواروں کیلئے فارمولا بتا دیا

سلطان باجوہ، پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین، پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، تیمور خان شامل ہیں۔ پی پی 94 چنیوٹ سے علی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر۔پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے نواز شریف پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔مریم نواز نے جیتنے والے آزاد امیدواروں کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پنجاب کے عوام کی خوشحالی کے لیے پارٹی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔