خاتون نے گولڈ کرسٹ مال کی 12منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی،ویڈیو وائرل

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں واقعہ گولڈ کرسٹ مال کی 12ویں منزل سے ایک خاتون نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، یہ واقعہ منگل کو سامنے آیا۔س

وشل میڈیا نیوز پیج یوروپ کاگنیزنٹ نے اس ہولناک واقعے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈی ایچ اے لاہور میں ایک شاپنگ مال کی 12ویں منزل سے چھلانگ لگا کر ایک خاتون کی خودکشی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔


رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گولڈ کرسٹ مال تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون دیوار سے لٹک رہی ہے جبکہ ایک شخص اسے بچانےکیلئے لوہے کی گرل پر بیٹھا ہے۔یہ واقعہ گولڈ کرسٹ مال کی بارھویں منزل پر پیش آیا جہاں سے خاتون نے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ی
مزید پڑھیں:چکوال ، قتل کی لرزا خیز واردات، شہری نے چاربچوں ، بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی
ہ ویڈیو بظاہر ایک راہگیر نے بنائی تھی، ویڈیو میں خاتون کو اپنی گرفت کھوتے ہوئے نیچے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے کی ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔