پاکستان تحریک انصاف کا وجود ہی فراڈ تھا، شر جیل میمن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) پی پی کے راہنما شر جیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے،ایسے فیصلے ماضی میں بھی آئے ،پیپلز پارٹی کے خلاف فیصلہ آیا تھااپنے نام سے ہی نہیں لڑسکتی،الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سب کو قبول کرنا چاہیے،پاکستان تحریک انصاف کا وجود ہی فراڈ تھا،پی ٹی آئی کو 2018میں مسلط کرکے عوام سے مینڈیٹ چھینا گیا،پی ٹی آئی نے جو بویاوہی کاٹ رہی ہے،انہوں نے ہی شروعات کی،پیپلزپارٹی نے ماضی میں بدترین انتقام کا سامنا کیا،پی پی ظلم کے باوجود کبھی ریاست پر حملہ آور نہیں ہوئی،پی پی قائدین شہید ہوئےلیکن کبھی ریاست پر حملہ نہیں کیا،ماضی میں پیپلز پارٹی سے تلوار کا انتخابی نشان چھینا گیاتھا،پیپلزپارٹی نئے انتخابی نشان تیر کےساتھ میدان میں آئی،پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملتا تب بھی انہیں شکست ہوتی ۔