آفتاب سلطان ابہام نہ چھوڑیں، بتائیں دباؤ کس نےڈالا‘شاہد خاقان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آفتاب سلطان نے جن لوگوں سے خطاب کیا وہ ملک کے کرپٹ ترین لوگ ہیں، میں ان کے منہ پر کہنے کو تیار ہوں،سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کی جو حقیقت ہے وہ پورے پاکستان کے سامنے ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں چار سال سے پیشیاں بھگت رہا ہوں، میں اور میرا وکیل آج ٹریفک میں پھنس گئے اور عدالت میں پیش نہ ہوسکے، جس پر عدالت نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔