اسلام آباد(اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں حکومت نے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی۔
ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے متفرق نظرثانی دائر کی گئی،نئی نظرثانی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ ہسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے میں سقم ہے،عدالتی فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا،مرکزی کیس میں ہمیں فریق نہیں بنایا گیا،درخواست منظور کرکے نظر ثانی کی اجازت دی جائے۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ 18 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ ریکارڈ















