وزارت عظمیٰ کا فیصلہ اتحاد کرے گا، خواجہ آصف

لاہور ( اے بی این نیوز    )خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کیا صرف خیبر پختونخوا اور سندھ میں صاف وشفاف الیکشن ہوئے ہیں ،سندھ میں لاکھوں کے مارجن سے پی ٹی آئی ہاری ہے وہاں سوالات کیوں نہیں اٹھے ،سپیکو لیشن کی تھی کہ ہماری طرف سے شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے،

مزید پڑھیں :خواجہ آصف اپنے ہی گھر کے پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے

تمام تر کو ششوں کے باوجود پی ٹی آئی پنجاب میں کامیاب نہیں ہو سکی،وزارت عظمیٰ کا فیصلہ اتحاد کرے گا، میری پارٹی نے میری بات کی تردید کی ہے،ٹیبل پر بیٹھیں گے تو بات ہو گی اور بارگینگ میں عہدے بھی شامل ہوں گے،صدارت ، چیئرمین سینیٹ ،سپیکر اور گورنر عہدوں کے بارے میں بھی بات ہوگی ،16ماہ کی اتحادی حکومت کو شہباز شریف نے خوش اسلوبی سے چلایا تھا ،شہبازشریف کا مخلوط حکومت چلانے کا تجربہ ہے اس لئے ان کا نام لیا جا رہا ہے،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور دوسرے آزاد امیدواروں ہم سے رابطے میں ہیں،4سے 5پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اس وقت رابطے میں ہیں،آزاد امیدوار زیادہ تعداد میں ہم سے رابطے میں ہیں۔