Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پوسٹل بیلٹ پیپرز کو ووٹوں میں شمار کئے جانے کا مرحلہ آن پہنچا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )پوسٹل بیلٹ پیپرز کو ووٹوں میں شمار کئے جانے کا مرحلہ آن پہنچا ،ریٹرننگ افسروں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں اور ان کے نمائندوں کو طلب کر لیا ، پوسٹل بیلٹ پیپرز کے سربمہر لفافے حلقے کے امیدوار یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں

مزید پڑھیں :الیکشن2024،پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں

کھولے جا ئیں گے ،حالیہ انتخابات میں ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کےلئے 4 لاکھ 49 ہزار 287 پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں آئیں،قومی اسمبلی کےلیے 2 لاکھ 6 ہزار 533 درخواستیں موصول ہوئیں، پوسٹل بیلٹ جن امیدواروں کے حق میں ہوں گی،ان کے ووٹوں میں شامل کی جا ئیں گی۔