عمران خان اوربشریٰ بی بی کو سزاسے پیپلزپارٹی خوشی نہیں منارہی،بلاول بھٹو

مالاکنڈ(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام مسائل اور مشکلات کا مل کر مقابلہ کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر مخالفین جشن منا رہے ہیں،
یوسف گیلانی کی نااہلی پربھی مخالفین جشن منا رہے تھے مگر عمران خان کی نااہلی پرپیپلزپارٹی خوشی نہیں منارہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کوتبدیلی کی امید دلائی تھی بانی پی ٹی آئی خود توبہ کرے، مکافات عمل اس ہی دنیا میں دیکھنا پڑےگا،
مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور شہادتیں قبول کیں۔انہوں نے بتایا کہ 8 فروری کو موقع ہے مالاکنڈ کے اصل نمائندوں کو منتخب کریں اور ہم تمام مسائل اور مشکلات کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیے:عوا م کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،بلاول بھٹوزرادری
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر مخالفین جشن منا رہے ہیں، یوسف گیلانی کی نااہلی پربھی مخالفین جشن منا رہے تھے مگر عمران خان کی نااہلی پرپیپلزپارٹی خوشی نہیں منارہی ہے۔
انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 3 بار وزیر اعظم بنے اور ہر بار نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، میاں صاحب جب جب وزیراعظم بنے انہوں نے نفرت کی سیاست کی، پرانے سیاستدانوں کو پیغام ہےکہ عوام کے ساتھ ایسے نہ کھیلیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کوتبدیلی کی امید دلائی تھی بانی پی ٹی آئی خود توبہ کرے، مکافات عمل اس ہی دنیا میں دیکھنا پڑےگا،
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بنے تو صرف یوٹرن لیے، بانی پی ٹی آئی مخالفین کو چور چور کہتا رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کوکہا تھا کہ مخالفین کی گھر کی عورتوں کو گرفتار نہ کرو۔