اہم خبریں

وفاقی محتسب کے ذریعے شکا یات نمٹا نے پر اخرا جات نہ ہو نے کے برا بر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کے ذریعے شکا یات نمٹا نے پر اخرا جات نہ ہو نے کے برا بر ہیں، افرادی قو ت بڑ ھا ئے اور اضا فی بجٹ حا صل کئے بغیر سال 2022 ء میں پچا س فیصد زیا دہ شکا یات نمٹا ئیں۔ وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ نے اس سال ایک لا کھ ساٹھ ہزار سے زیا دہ شکا یات نمٹا کر اپنی کا رکر دگی میں بہت زیا دہ اضا فہ کر لیا ہے۔ آن لا ئن شکا یات میں 100 فیصد اضا فہ ہوا۔ انوسٹی گیشن افسران کی کا رکر دگی میں بھی سو فیصد اضا فہ ہوا۔ یہ بات وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے اپنے دورہ پشا ور کے دوران مختلف اداروں کے سر برا ہان کے ساتھ اجلا س اور پر یس کا نفر نس کے دوران بتا ئی۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ سال 2022 ء کے دوران شکا یات کی سما عت آن لائن کر نے سے شکا یت کنند گان کے وقت اور پیسے کی بچت ہو ئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ستر ہ علا قا ئی دفا تر کے افسران نے کھلی کچہر یوں، دفا تر کے دوروں اور او سی آ ر شکا یات کے ذریعے عوام النا س کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فرا ہم کیا اور کسی اضا فی بجٹ اور افرادی قو ت کے بغیر ان کی کا رکردگی میں سو فیصد اضا فہ ہوا۔وفاقی محتسب نے بتا یا کہ ان کے ادارے نے سمندر پار پا کستا نیوں کے مسا ئل حل کر نے پر خصو صی تو جہ دی جس کی وجہ سے سال 2021 ء کے مقا بلے میں سال2022ء میں شکا یات میں 133 فیصد اضا فہ ہوا۔ اس سال او ورسیز پاکستانیوں کی137,423 شکا یات نمٹا ئی گئیں۔ ملک کے دور دراز اور پسما ند ہ علا قوں کے عوام کی شکا یات کے ازالے کے لئے سوات، خضدار، خاران اور میر پور خاص میں نئے علا قا ئی دفا تر اور وانا (جنو بی وزیرستان) وصدہ ضلع کرم میں دو شکا یات سینٹر قا ئم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب پر عوام کے اعتماد کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ سال 2022ء کے دوران تین ارب سے زائد ما لیت کی شکا یات کے لئے وفاقی محتسب سے رجوع کیا گیا بصورت دیگر ان تنا زعات کا بو جھ بھی عام عدا لتوں پر پڑنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ذریعے شکا یات نمٹانے پر فی شکا یت اخرا جات نہ ہو نے کے برا بر ہیں۔

متعلقہ خبریں