مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جی 20 اجلاس کا بھیانک چہرہ منظر عام پر آ گیا

سری نگر (اے بی این نیوز)قابض انتظامیہ نے سیکیورٹی کے نام پر قدرتی حسن کو بری طرح سے برباد کر ڈالا ،سری نگر کی ڈل جھیل میں ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئیں ،مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،عینی شاہدین کے مطابق نہرو پارک کے ارد گرد دنیا کی مشہور ڈل جھیل کی سطح پر ہزاروں مردہ مچھلیاں تیر رہی ہیں ، مچھلیاں پچھلے دو دنوں سے تیر رہی ہیں جس سے پورے علاقے میں بدبو پھیل گئی ہے، نہرو پارک، گھاٹ 18، سینٹور ہوٹل، فارشور روڈ سمیت کئی مقامات پر مردہ مچھلیاں پانی کی سطح پر تیر رہی ہیں،قابض انتظامیہ نے اس قدرتی جھیل میں جی 20 اجلاس کے دوران نیوی کے خصوصی دستے تعینات کیے تھے ،بھارتی نیوی کے دستے سپیڈ بوٹس سے اس جھیل میں پٹرولنگ کر رہے تھے ،مقامی ذرائع کے مطابقجھیل کے پانی میں غیر معمولی نقل و حرکت ہزاروں مچھلیوں کی موت کی وجہ بنی ،قدرتی جھیل میں فولادی کیمیکل زدہ سپیڈ بوٹس کی نقل و حرکت سے پانی میں غیر معمولی تبدیلیاں ہوئیں۔