اہم خبریں

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کوہالہ مظفرآباد روڈ ٹریفک کے لیے بند

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) مسلسل بارش کے باعث کوہالہ مظفرآباد روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ مرکزی شاہراہ فی الحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق گزشتہ رات بارش کے بعد کیچڑ کے باعث سڑک کو دوبارہ بند کر دیا گیا۔

مشینری ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے۔ ترجمان کے مطابق کوہالہ مظفرآباد روڈ پر ٹریفک بحال ہونے میں مزید وقت لگے گا، عوام فی الحال اس شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کا میزبان بھارت ہوگا،ایشین کرکٹ کونسل

متعلقہ خبریں