اہم خبریں

پاکستان چین تعلقات میں اہم پیش رفت، فہد ہارون کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات

پاکستان چین تعلقات میں اہم پیش رفت، فہد ہارون کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی (اے بی این نیوز) کراچی میں عوامی جمہوریہ چین کے قائم مقام قونصل جنرل فینگ ڈہینگ سے وزیرِ مملکت اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے ملاقات کی۔

چینی قونصل جنرل فینگ ڈہینگ کی دعوت پر فہد ہارون نے چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں دونوں کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چینی قونصلیٹ کے سفارت کاروں، کاروباری برادری کے نمائندوں سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات سمیت تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ڈیجیٹل میڈیا، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے امور پر گفتگو کی۔

ملاقات میں ابلاغ، جدت اور معاشی ترقی کے فروغ میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی عکاس قرار دی گئی، جو باہمی اعتماد، احترام اور دونوں ممالک کے روشن، مضبوط اور خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم پر قائم ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بارشوں کا نیا سلسلہ، این ڈی ایم اے نے بڑی پیشگوئی کردی

متعلقہ خبریں