اہم خبریں

ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، قیمتیں کم ہونے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے مقامی طور پر تیار اور اسمبل کی جانے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں 7 فیصد کمی کردی۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 2000 سی سی تک کی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا گیا ہے۔ سیلز ٹیکس میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

حکومت کے اس اقدام سے مقامی طور پر اسمبل ہونے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کا مقصد انہیں نیو انرجی وہیکلز پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ نئی آٹو پالیسی میں بھی ہائبرڈ اور روایتی گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور ڈیوٹی کے ڈھانچے کو یکساں رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
مزیدپڑھیں: پیٹرول ریلیف پروگرام دو حصوں پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں رجسٹریشن ہوگی،شزا فاطمہ

متعلقہ خبریں