اہم خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر اہم گفتگو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر اہم گفتگو

راولپنڈی ( اے بی این نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان عسکری روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون اور مشترکہ مشقوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات، بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشین نیوی چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان چین تعلقات میں اہم پیش رفت، فہد ہارون کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات

متعلقہ خبریں