مقبوضہ کشمیر؛ طوفانی بارشیں ، لینڈ سلائیڈنگ ، 6 افراد جاں بحق،انفراسٹریکچر تباہ

سری نگر(نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ 150 گھر اور اسکول تباہ ہوگئے۔

جموں کے علاقے میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ، بڑے اور بھاری پتھرگرنے سے عمارتوں اور اسکولوں بھاری نقصان۔

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 400 سے زائد انفرا اسٹریکچر کو نقصان پہنچا جن میں سے 150 گھر اور اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ سڑکوں کو جزوی نقصان پہنچا۔بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 6 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بارشوں کا سلسلہ مزید دو تین روز جاری رہے گا اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کا بھی امکان ہے اس لیے شہری بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔