حماس اور پوٹن خطرہ ،آج کے ہمارے فیصلے مستقبل کا تعین کرینگے،امریکی صدر جو بائیڈن کا قوم سے خطاب

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی صدرجو بائیڈن نے امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب یوکرائن اور روس تنازعہ چل رہا ہے عالمی افق پر ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا ۔ اسرائیل حماس تنازعہ نہ صرف خطے کو عدم استحکام کی جانب لے جارہا ہے بلکہ یہاں امریکہ میں بھی اس تنازعے کے فریقوں کی حما یت یا مخالفت میں مظاہرے کئے جارہے ہیں، جو بائیڈن نے اسرائیل اور یوکرین کی اپنی اپنی جنگوں میں کامیابی کو امریکہ کی قومی سلامتیکیلئے اہم قرار دیدیا۔ جوبائیڈن نے کانگریس سے دونوں ممالک اسرائیل اور یوکرائن کے لیے 100 ارب ڈالر کی فوجی امدادکی اپیل کردی۔حماس اور پوٹن دونوں سے دنیا کو خطرات ہیں۔ دونوں میں یہ قدر مشترک ہے کہ وہ پڑوسی جمہوریتوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، صدر بائیڈن نے کہا۔انہوں نے کہا میں کانگریس کو فوری طور پر تقریباً ایک سو بلین ڈالر کی فنڈنگ کی درخواست بھیجوں گا۔ یہ امداد یوکرین، اسرائیل، تائیوان ، بارڈر مینیجمنٹ اور دیگر انسانی فلاح کے پروگراموں پر خرچ ہو گی۔اے ایف پی نےاپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ جو بائیڈن اپنی اس تقریر میں امریکیوں پر زور دیں گےکہ وہ ایک ایسے وقت میں اسرائیل اور یوکرین کی حمایت کریں ،جو بقول ان کے ،دنیا بھر میں جمہوریت کے لیے ایک خطرناک لمحہ ہے۔ صدر بائیڈن نے تقریر سے پہلے ایکس پر پوسٹ کیاتھا۔امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر جون فائنر نے اس سے قبل MSNBC کو بتایا تھا ک صدر بائیڈن “امریکی عوام کو ایک پیغام دیں گے کہ یہ تنازعات یہاں ہماری زندگیوں سے کیسے جڑے ہوئے ہیں۔”