اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ آج رات کوپاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان آج رات 3 اگست کوپاکستان پہنچیں گے، ایرانی وزیرخارجہ ایک سیاسی، اقتصادی، تجارتی، پارلیمانی اور میڈیا وفد کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری،سےملاقاتیں کرینگے،ایرانی وزیرخارجہ سپیکرقومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ سےبھی ملاقات کرینگے،اس دورے کا ہدف دوست اور برادر مسلم ملک پاکستان، کے ساتھ تعلقات کو جامع طور پر وسعت دیناہے، اس دورےکاہدف سابقہ ​​معاہدوں کی پیروی بھی کرنا ہے،دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتوں میں کیے گئے معاہدوں،پرپیشرفت کی جائےگی، ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، کے درمیان18 مئی 2023 کوپاک ایران سرحد پرکیے گئے معائدوں کی پیروی کی جائےگی،پولن گبیڈ بجلی ٹرانسمیشن لائن اور پشین-مند بارڈر مارکیٹ کے دو منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران کیےگئے معائدوں پرپشرفت کی جائےگی۔