لیبیا ، انسانی سمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپے ،بچوں سمیت 385 پاکستانی بازیاب

لیبیا(نیوزڈیسک) انسانی اسمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپے ، 385 پاکستانی بازیاب کرالئے گئے۔لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپوں کے دوران 385 پاکستانی بازیاب کرالیے گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھاپے مشرقی لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے ایسے گوداموں پر مارے گئے جہاں انسانوں کو چھپایا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو پیر کی صبح مشرقی لیبیا کے شہر تبروک سے تقریباً 8 کلومیٹر جنوب میں الخیر کے علاقے میں اسمگلروں کے گوداموں سے رہا کرایا گیا۔اِن میں بچے بھی شامل ہیں، جنہیں قریبی پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیاحکام کے مطابق پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے لیکن انہیں اسمگلروں نے حراست میں لےکر رہائی کیلئے تاوان طلب کیا تھا۔