سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ،دوسرے مرحلے میں سپیشل اکنامک زون کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن دونوں ملکوں کیلئے یاد گار دن ہے، چین نے ترقی کا سفر ہمت اور لگن سے طے کیا، سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے وہ اسلام آباد میں سی پیک کے دس سال مکمل ہو نے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کو ختم کرنے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیا ،اب ہم سی پیک کے دوسرے مر حلے میں داخل ہو رہے ہیں، لاکھوں افرادکو سی پیک کے تحت روز گار ملا، سی پیک کے بہت سے منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا،باقی منصوبوں پر کام جاری ہے اور وہ تکمیل کے مراحل میں ہیں،دوسرے مرحلے میں سپیشل اکنامک زون کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، ہم نے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مل کر کام کر نا ہے، چین اور پاکستان مل کر فاصلوں کو سمیٹ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گوادر آنے والے دنوں میں مصروف ترین بند گاہ ہو گی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا، ہماری حکومت گوادر کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔