جنوبی افریقہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 4 زخمی

پریٹوریا(نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ میں مسلح افراد نے بدھ کو گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب مشرقی کیپ صوبے کے کیپ پینیسولا سے چند کلومیٹر شمال میں واقع قصبے اوشن ویو میں پیش آیا۔ 3 نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے واقعے کی تحقیقات میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کا واقعہ جرائم پیشہ گینگ سے منسلک ہے۔