اہم خبریں

نیپالی مسافر ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب گر کر تباہ؛ 5 افراد ہلاک، ایک شخص لاپتہ

کھٹمنڈو(اے بی این نیوز)مسافر بردار ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب پہاڑی سلسلے سولکھمبو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر لاپتہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیپال میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر کھٹمنڈو کیلئے پرواز بھری تھی لیکن اڑان کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا۔لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں گئے۔ سرچ آپریشن ٹیم کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سلسلے سولکھمبو کے ضلع لامجورا سے مل گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے ۔ ملبے سے 5 لاشیں نکالی گئیں۔ جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے ۔نیپالی حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر پہاڑی کی چوٹی پر ایک درخت سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تاہم ابھی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے۔ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ نیپال میں ہی رواں برس کے آغاز میں مسافر بردار طیارہ حادثے میں 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں