امریکا میں طوفانی بارشیں،1شخص ہلاک ، نظام زندگی بری طرح متاثر

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی بری طرح متاثر ،متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ،نظام زندگی بری طرح متاثر ،نیویارک میں سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، متعدد سڑکیں بہہ گئیں ، لوگ گاڑیاں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ، نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا۔