اہم خبریں

پانچ برین ڈیڈ افراد کے اعضا 8 سعودیوں کو عطیہ کردئیے گئے

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے کے دوران پانچ دماغی موت کے شکار افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کے اعضا کو عطیہ کرنے کی منظوری دے دی اور اس ان اعضا سے 8 دیگر سعودی شہریوں کی جان بچا لی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سنٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن ٹیم مکہ مکرمہ میں سکیورٹی فورسز کے ہسپتال، دمام کے الزہرہ ہسپتال اور ابو ظہبی میں کلیولینڈ ہسپتال میں پانچ برین ڈیڈ افراد کے اعضا کا عطیہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔46 اور 11 سال کی عمر کے ہارٹ فیل کے دو مریضوں کی جانیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرکے بچائی گئیں۔ ٹرمینل لیور فیل ہوجانے کے 36 سال اور 58 سال کی عمر کے دو مریضوں میں جگر ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ پلمونری ٹرمینل کی خرابی میں مبتلا 21 اور 31 سال کے دو افراد میں پھیپھڑوں کی پیوند کاری کردی گئی۔ گردوں کی تکلیف میں مبتلا 14 سالہ لڑکی اور ایک 45 سالہ شہری کے گردے تبدیل کردئیے گئے۔سعودی سنٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طلال القوفی نے وضاحت کی کہ اعضاء کی تقسیم کا عمل طبی اخلاقیات کے مطابق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں