دہلی( اے بی این نیوز ) بھارت کی اسلام دشمنی عروج پر،ایک طرف سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تو دوسری طرف انڈیا بھی پیچھے نہیں رہا، مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں نے بالی وڈ کو بھی لپیٹ میں لیا، سنجے پورن سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف 72 حوریں نامی فلمبناڈالی، متنازع فلم کی ریلیز پر مسلمان تنظیموں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے ،فلم کی ریلیز کو افسوسناک قرار دیا گیا ہے اور اسے ، نفرت پر مبنی اور مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی توہین قرار دیا گیا ہے،2014میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندوستان میں مسلم مخالف جذبات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور جب بھی مودی کو موقع ملتا ہے تو مسلمانوں کے خلاف انتہائی اقدام اٹھانے سے کسی طرح بھی گریز نہیں کر تا۔















