مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی بحالی کی درخواست پرکل سے روزانہ سماعت ہوگی

سری نگر ( اے بی این نیوز   )مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی بحالی کی درخواست پرکل سے روزانہ سماعت ہوگی،مودی سرکارکوسبکی کاسامنا،بھارتی سپریم کورٹ نے 4سال بعد درخواست کو نمبر لگادیا،بھارت کے چیف جسٹس نے سینئر ترین ججوں پر مشتمل 5رکنی بینچ بنادیا،آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف پٹیشن بھارتی بیوروکریسی کے حاضر سروس افسر نے 28 اگست 2019 کو دائر کی تھی ،آئینی ماہرین نے چارسال بعد بنیادی انسانی حقوق کی درخواست پر سماعت کو بھارتی انصاف کے منہ پر طمانچہ قرار دے دیا،کشمیری عوام،سیاستدانوں سمیت علما اور تاجروں نے بھی خیرمقدم کیا۔