Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چین ،سکول میں افسوسناک واقعہ ، حملہ آور نے چاقو کے وار سے بچوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا

بیجنگ(اے بی این نیوز) چینی سکول میں مخبوط الحواس شخص نے گھس کر 3 بچوں سمیت 6 افراد کو چاقوکے وار سے قتل کرڈالا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر لیانجینگ کے کنڈرگارٹن اسکول میں ایک مخبوط الحواس شخص نے گھس کر اندھا دھند چاقو کے وار کردیئے ۔حملے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ ایک بچہ زخمی بھی ہوگیا۔مقامی انتظامیہکا کہنا تھا کہ ہلاک ہونیوالوں میں والدین، ایک استاد اور 3 طالبعلم شامل ہیں۔ 25 سالہ حملہ آور کو واقعہ کے 20 منٹ بعدہی گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔