عراق میں ریت کے طوفان نے سب کچھ بدل کے رکھ دیا

بغداد(نیوزڈیسک)عراق میں ریت کے طوفان نے سب کچھ بدل کے رکھ دیا۔ دن اچانک ہی رات میں ڈھلتا محسوس ہونے لگا۔بغداد میں ریت کے بڑے طوفان سےفضا نارنجی ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہر شے ریت سے اٹ گئی۔ دھول کی تہوں نے کاروں اور گھروں کو ڈھانپ لیا۔ حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔ سانس لینے میں دشواری کاسامنا کرنا پڑا۔ متعدد افراد ہسپتال پہنچ گئے۔وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 500 سے زائد افراد کو ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ہے۔ ان تمام افراد کو سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔