ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں قنفذہ، سبت الجارہ ہائی وے پر حادثہ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو ایک بیان میں سعودی محکمہ شہری دفاع نے بتایاکہ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جس کا اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں علاج کیا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق حادثہ دو گاڑیوں کے آمنے سامنے سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا ۔















