پوپ فرانسس کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

ویٹی کن سٹی (نیوزڈیسک)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ صحافیوں کے خیریت پوچھنے پر کہا میں ابھی تک زندہ ہوں۔غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس اسپتال سے ویٹیکن منتقل ہوگئے ۔پوپ فرانسس ایسٹر کی اتوار کو ہونے والی تقریبات کی سربراہی کریں گے۔پوپ فرانسس طبیعت خراب ہونے پر بدھ کو اسپتال میں داخل ہوئے تھے، انہیں سانس کا انفیکشن تشخیص کیا گیا تھا۔