اہم خبریں

عالمی عدالت انصاف، ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا امریکی فیصلہ غیرقانونی قرار

جنیوا(نیوزڈیسک)ایران کی امریکہ کیخلاف عالمی سطح پر بڑی کامیابی ،عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ جیت لیا، زرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے امریکہ کی جانب سے ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کو غیر قانونی دیتے ہوئے امریکہ کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔دوسری جانب ایران کے مرکزی بینک کے منجمد 175 ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثوں کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ۔امریکہ نے ایران کی پیٹرو کیمیکل اور دیگر کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں تھیں۔یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 6 پیٹرو کیمیکل کمپنیوں، ان کی ذیلی کمپنیوں،ملائیشیا اور سنگاپور میں تین کمپنیوں پر پابندیاں لگائی تھیں۔

متعلقہ خبریں