منامہ (نیوزڈیسک)بحرین نے عراق کے ناظم الامور کو مبینہ طور پر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کے الزام میں طلب کرکے سخت احتجاج کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین کے قومی رابطہ کار مرکز کے ترجمان محمد عیسیٰ العباسی نے کہا کہ مستقل سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملک کے داخلی سیاسی امور میں مداخلت کی وجہ سے عراقی سفیر کو طلب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عراقی سفیر معید عبدالرحمان کی طلبی دونوں ملکوں کے مابین کسی کاروباری معاملے سے متعلق نہیں تھی۔بحرینی ترجمان نے عراق کی وزارت خارجہ کی طرف سے سفیر معید عبدالرحمان کو واپس بغداد بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔















