روم (نیوزڈیسک)اٹلی میں لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت پر پابندی لگنے اور خلاف ورزی پر جرمانوں کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کی حکومت نے ایک بل کی حمایت کی ہے جو لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت اور دیگر مصنوعی کھانوں پر پابندی عائد کرے گا۔ اس پابندی کے ذریعے خوراک کے ورثے اور صحت کے تحفظ کو اجاگر کیا جائے گا۔کسانوں نے اس اقدام کی بھرپور حمایت اور تعریف کی ہے۔ امریکا میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے لیب میں تیار مرغی کے گوشت کی فروخت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا ہے جبکہ لیب میں تیار گوشت 2020ء سے سنگاپور کے ریسٹورنٹس میں خریداروں کے لیے دستیاب ہے۔















