اہم خبریں

یونان میں یہودی عبادت گاہ پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

ایتھنز(نیوزڈیسک) یونان میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان میں ایک عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی جس کی اطلاع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے دی۔ اس عمارت میں یہودی عبادت گاہ اور یہودیوں کیلئے مختص ایک ریسٹورینٹ تھا۔یونانی پولیس نے 27 اور 29 سالہ ایرانی نژاد پاکستانی نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیشی شروع کردی۔ جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔نوجوانوں کے گھر سے عمارت کے نقشے جبکہ موبائل فونز پر گفتگو اور ان کی لوکیشنز سمیت سارے شواہد مل گئے۔ ملزمان کو دو دن بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یونانی پولیس کی ترجمان کونسٹینٹینا ڈیموگلیڈو نے بتایا کہ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک پاکستانی ہے جو یورپ سے باہر رہتا ہے۔ پولیس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ماسٹر مائنڈ ایران میں رہتا تھا۔

متعلقہ خبریں