کیلیفورنیا(اے بی این نیوز )امریکا میں ایک چیمپیئن اسکیٹ بورڈر نے 9000 فِٹ سے زائد کی بلندی پر جا کر ہوائی جہاز سے گرِنڈ کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے لیٹیشیا کے بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کا کرتب دِکھانے کے ریکارڈ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی 29 رہائشی لیٹیشیا بوفونی سی 130 طیارے کی مدد سے 9022 فِٹ کی بلندی پر پہنچ کر پیراشوٹ باندھا اور جہاز کے پچھلے خارجی راستے پر نصب باہر نکلتے پائپ پر فِیبل گرنڈ کرتب دِکھا کر چھلانگ لگا دی۔















