اہم خبریں

50 سے زائد افغان شہریوں کو قتل کرنے والے برطانوی فوجیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ کی ایک عدالت نے افغان جنگ کے دوران درجنوں شہریوں کو صفائی کا موقع دئیے بغیر ماورائے عدالت قتل پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کے ہاتھوں 50 سے زائد نہتے اور معصوم افغان شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔اس حوالے سے انکوائری کمیٹی کے سربراہ برطانوی جج لارڈ جسٹس ہیڈن کیو نے بتایا کہ افغانستان میں ماورائے عدالت اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔برطانوی جج کا مزید کہنا تھا کہ ملک اور مسلح افواج کی ساکھ کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ ان فوجیوں کو تفتیش اور احتساب کے لیے حکام کے حوالے کیا جائے۔جج ہیڈن کیو نے کہا کہ ان فوجیوں پر یا تو یہ الزامات جھوٹے ہیں یا اگر ان میں سچائی ہے تو فوج اور ملک شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کو قانون کے دائرے میں لا کر خود کو سُرخرو کرسکتے ہیں اور فخر سے کہہ سکتے ہیں ہم نے اس معاملے کا شفاف جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں