سعودی عرب میں پی آئی اے کی جانب سے تقریب کاانعقاد،20 سے زائد ٹریول ایجنٹس کو شاندار کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا

ریاض ( عمران اعوان )سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے ٹریول ایجنٹس میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل اور جی ایم پسنجر سیلز آفیسر محمد شفیق نے خصوصی شرکت کی دارالحکومت ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے منعقدہ ایوارڈ شو کی تقریب میں ریاض ریجن میں 20 سے زائد ٹریول ایجنٹس کو شاندار کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا اور ان کی جانب سے درپیش مسائل کو حل اور تجاویز کو پورا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی اس موقعہ پر پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشروان عادل اور جنرل مینجر پسنجر سیلز محمد شفیق نے بتایا کہ سعودی جنرل سول ایوی ایشن گاگا کے ساتھ ہفتہ وار پروازوں کو بڑھانے پر بات چیت کا آغاز کیا گیا ہے اور امید ہے کہ حج کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن پی آئی اے کی فلائٹس میں اضافہ ہوجائے گا جس سے کراچی، ملتان،لاہور،اسلام آباد کے مسافروں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم ہونگی تقریب میں پی آئی اے ریاض ریجن کے مینجر محمد بلال احمد،مینجر سیلز شیخ ارشد، محمد راحیل رزاق اور دیگر بھی شریک تھے جن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی قومی ائیر لائن پر سفر کرتے ہیں جو ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں