مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہودی آباد کاروں سے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولنے کی اپیل خطرناک ہے۔فلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر یہودی آباد کاروں سے مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی اپیل کی گئی ہے جو خطرناک ہے جس کے نتائج بہتر نہیں نکلیں گے اسرائیل کی حکومت اس طرح کی کارروائیوں کی براہ راست ذمہ دار اور سرپرست ہے۔فلسطینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کے دیرہوجائے امریکا اور عالمی برادری یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے سے روکیں۔دوسری جانب یہودی آباد کاوروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں پرحملے کیے۔ ان کے گھروں پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا۔ یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 6 فلسطینی زخمی ہوئے۔















