میکسیکو(اے بی این نیوز) امریکا سے میکسیکو میں داخلے کا اینٹری پوائنٹ، اس اینٹری پوائنٹ کو عبور کرکے متاموروس آتا ہے جہاں امریکی شہریوں کو اغوا کیا گیا۔ میکسیکو کے شہر متاموروس میں مسلح افراد نے 4 امریکی شہریوں کو اغوا کرلیا۔ایف بی آئی کے سان انٹونیو ڈویژن آفس نے بتایا کہ جیسے ہی گاڑی میکسیکو میں داخل ہوئی اس پر فائرنگ کی گئی۔ایف بی آئی نے مغویوں کی رہائی اور اغواکاروں کی گرفتاری کیلئے 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے مطابق چاروں امریکی ٹیکساس سے ایک سفید مِنی وین میں متاموروس داخل ہوئے تھے۔















