کابل،افغان اسپیشل فورسزکا آپریشن،داعش انٹیلی جنس چیف قاری فاتح کو اعجازہنگرسمیت ہلاک کردیا گیا

کابل(نیوز ڈیسک) کالعدم تنظیم داعش یا دولت اسلامیہ خراسان کے انٹیلی جنس سربراہ قاری فاتح اورداعش انڈیا کے سربراہ اعجاز امین اہنگرکوکابل میں ہلاک کردیا گیا، افغان حکومت نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نےمیڈیا کو جاری بیان میں بتایا کہ افغانستان میں مختلف شدت پسند کارروائیوں میں ملوث شدت پسند تنظم داعش کی افغانستان شاخ کے انٹیلیجنس چیف کو کابل میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیاہے، قاری فاتح کو کابل کی شاہراہ ذاکرین کی ایک گلی میں افغان اسپیشل فورسزکے آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا، وہ سفارتی مشن ، مساجد اور دیگرتنصیبات پرحملوں میں ملوث تھا۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ 22 فروری کو آپریشن کے دوران داعش برصغیرکے ہلاک کیے جانے والے اہم کمانڈروں میں تنظیم کے برصغیرچیپٹرکا سربراہ اعجازاہنگربھی شامل ہے۔تقریباً 25 سال سےبھارت کومطلوب اعجازاہنگرعرف ابوعثمان الکشمیری کا نام جنوری 2023 میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔