ٹوکیو(نیوزڈیسک)ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھنے لگا، جاپان نے چین کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے فوج پر 320 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ہفتے کو جاپان نے چین کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے فوج پر 320 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے،جنگ عظیم دوئم کے بعد جاپان کی یہ سب سے بڑی جنگی تیاری ہے،جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد چین جاپانی جزائر پرحملہ کرسکتا ہے، تائیوان تنازع کی وجہ سے پورے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق اس پانچ سالہ منصوبے کے تحت فوج کو جدید جنگی سازوسامان سے لیس کیا جائے گا اور امریکا اور دیگر ہم خیالوں کے ساتھ جنگی تعاون بڑھائیں گے،اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے اِسے چھپانا غلط ہوگا۔