کوالالمپور(نیوز ڈیسک )ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ان کے مشیر نے بتایا کہ 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کے انفیکشن کے باعث کل شام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاتیر کو دل کی تکلیف بھی ہے اور وہ آخری بار جولائی میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔مہاتیر محمد 1981 سے 2003 تک 22 سال وزیر اعظم رہے۔
مزیدپڑھیں: آج بروز بدھ ، 16 اکتوبر 2024 ستاروں کی روشنی میں آپ کا مستقبل، دن ، کیرئیر کیسا رہے گا؟