اسرائیلی فضائیہ کا ایرانی قونصل خانے پر حملہ ،سینئر ایرانی کمانڈر سمیت 6 افراد جاں بحق

دمشق ـ(نیوزڈیسک) اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر فضائی حملہ ، قونصل خانہ کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم حملے میں ایرانی سفیر بال بال بچ گئے جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کے ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

شامی دارالحکومت کے ضلع میزے میں عینی شاہدین نے ایک ہموار عمارت کی باقیات سے دھواں اٹھتے دیکھا، جس کے قریب ہنگامی گاڑیاں کھڑی تھیں۔ شام اور ایران کے وزرائے خارجہ اس مقام پر موجود تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غزہ پر اسرائیل کا ایک اورخوفناک فضائی حملہ، 5غیر ملکی امدادی کارکن ہلاک
ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ محمد رضا زاہدی، جس کی شناخت آئی آر جی سی کے ایک سینئر کمانڈر کے طور پر ہوئی ہے، اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں میں شامل ہیں۔شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں اتحادی ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔