Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بھارتی کسانوں کا بدھ کو دہلی کی جانب مارچ کا اعلان

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں فصلوں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کرنے والے کسانوں نے بدھ کو دارالحکومت دہلی کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق کسانوں کی تحریک کے سربراہ جگجیت سنگھ ڈلیوال نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے متعدد دور ناکام ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:نگہبان رمضان پیکج ،78496گھرانوں میں راشن پیکج تقسیم ہوگا

انہوں نے کہا کہ چھ مارچ کو ملک بھر سے کسان ٹرین، بسوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے دہلی آئیں گے۔‘

ان کا کہناتھا کہ 10 مارچ کو کسان ملک بھر میں ریلوے لائنوں کو بلاک کر دیں گے۔